میں آپ کے سونے کے انتظامات نہیں کرسکتا:آپ اپنا انتظام خود کریں‌:جوبائیڈن کی معذرت افسران بددل ہوگئے

0
39

واشنگٹن:میں آپ کے سونے کے انتظامات نہیں کرسکتا:جوبائیڈن نے مایوس کردیا ،اطلاعات کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے کار پارکنگ میں سونے پر نیشنل گارڈز سے معذرت کرلی۔

دوسری طرف نیشنل گارڈز کے کمانڈرنے جوبائیڈن کی اس معذرت پرنہ صرف دکھ کا اظہار کیا ہے بلکہ کہا ہےکہ اگرامریکی صدرہمارے لیے انتظامات نہیں کرسکتا تو پھرہزاروں سیکورٹی اہلکاروں کو منگوایا کیوں‌

برطانوی میڈیا کے مطابق سابق صدر ٹرمپ کے آخری ایام میں کیپیٹل ہل حملے کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری کے لیے 25 ہزار نیشنل گارڈز کو سکیورٹی کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔

امریکی صدر کی تقریب حلف برداری کے لیے سکیورٹی پر تعینات نیشنل گارڈز کی کیپٹل ہل کی کار پارکنگ میں سوتے ہوئے تصاویر سامنے آئی تھیں جس پر بعض امریکی سیاستدانوں اور کچھ ریاستوں کے گورنرز نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اہلکاروں کو واپس بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔

امریکی سینیٹر ٹِم اسکاٹ نے بھی اپنی ٹوئٹ میں نیشنل گارڈز کی کار پارکنگ ایریا میں لیٹے ہوئے تصاویر پوسٹ کیں اور شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ 200 سے زائد فوجیوں کو کرونا ہوگیا ہے اوراس کی وجہ سے بھی فوج میں سخت خوف پایا جارہا ہے

ذرائع کے مطابق کل جوبائیڈن نے معذرت کرتے ہوئے نیشنل گارڈز کے جوانوں کو اپنے اپنے علاقوں میں واپس بھیجنے کا حکم تو دے تھا مگراطلاعات کے مطابق ابھی تک بڑی تعداد میں اہلکارسڑکوں اورپارکوں میں پھررہےہیں‌

Leave a reply