کراچی: کراچی کو صاف ستھرا شہر بنانے کا عزم رکھنے والے وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ کراچی میں کچرے سے ہماری جنگ جاری ہے.
کراچی میں ایک نجی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ کچرا اٹھانا میری دنیاوی یا حکومتی ذمہ داری نہیں، ضمیر کی آواز پر کچرا اٹھانے کی مہم شروع کی.
علی زیدی نے کہا کہ یہ ضمیر کی آواز تھی، کچرے کے باعث کراچی شہر میں دفتر سے گھر پہنچنا ایک مسئلہ تھا، نارتھ ناظم آباد میں بچے بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگ کر مر گئے، ایسے اور بھی واقعات ہوئے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کشمیر میں مودی سے لڑائی ہے، کراچی میں ہم کچرے سے جنگ لڑ رہے ہیں، جو جاری رہے گی.یاد رہے کہ علی زیدی کئی ہفتوں سے کراچی کو صاف ستھرا شہر بنانے کے لیے بڑی محنت کررہے ہیں