مزید دیکھیں

مقبول

حماس کی سرنگ میں بم دھماکہ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک

غزہ میں حماس کی سرنگ میں ہونے والے بم...

سعودی وزیر مملکت خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد: سعودی وزیر مملکت خارجہ امور عادل الجبیر...

قومی اسمبلی میں وزیراعظم کی پیشکش پر تحریک انصاف کا مثبت جواب

قومی اسمبلی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن...

میرا ٹویٹر پر کوئی اکائونٹ نہیں نسیم وکی

سٹیج کے معروف اداکار نسیم وکی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میرا ٹویٹر پر کوئی اکائونٹ نہیں ہے اور نہ ہی مجھے سیاست میں کسی قسم کی دلچپسی ہے. لیکن میں دیکھتا ہوں کہ میرے نام کے کئی اکائونٹ سوشل میڈیا پر چل رہے ہیں جو کہ مکمل طور پر جعلی ہیں. میرا ان اکائونٹس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے. حد تو یہ ہے کہ مجھے میرے ہی اکائونٹ سے فیس بک پر فرینڈ ریکویسٹ آئی. میں بہت بار رپورٹ کر چکا ہوں لیکن کیا کروں ایک اکائونٹ بند کرواتا ہوں دس اور بن جاتے ہیں. لہذا اب میں دیکھتا ہی نہیں کہ کون میرے نام سے کیا لکھ رہا ہے

کیونکہ میں اپنے مداحوں کو بتا چکا ہوں کہ میرے سوشل میڈیا اکائونٹس نہیں ہیں. نسیم وکی نے یہ بھی کہا کہ ہم بہت محنت کے ساتھ نام بناتے ہیں لیکن ہمارے نام کو ہمارے ہی نام کے جعلی اکائونٹس بنا کر خراب کیا جاتا ہے جو کہ بہت ہی زیادتی ہے. نسیم وکی نے یہ بھی کہا کہ سٹیج کی موجودہ صورتحال پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا بس یہی کہنا چاہتا ہوں کہ ہم سب کو اپنے اپنے حصے کا کام بہترین انداز میں کرنا چاہیے.