کراچی : کراچی والو ! پہلے بھی میں نے کراچی بدلا تھا اب بھی میں ہی بدلوں گا،اطلاعات کے مطابق پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی گیارہ جماعتوں نے شہر میں کراچی کے نام پر جلسہ کیا مگر اس میں کراچی کا کوئی نہیں تھا۔
کراچی میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 18 اکتوبر کو 11 جماعتوں نے باغِ جناح میں جلسہ کیا، جس میں پورے ملک سے لوگوں کو بلایا گیا، مگر ایک لفظ عوامی مسائل پر نہیں بولا گیا، سب کا ایک ہی مدعا تھا ان حکمرانوں کو اتارو اور ہمیں حکمران بنادو۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں اتنی مایوسی کبھی نہیں ہوئی، لوگ حکومت سے مایوس ہوتے تو اپوزیشن سے امید ہوتی تھی، اپوزیشن سے مایوس ہوتے تو حکومت سے امید ہوتی تھی، مگر یہ تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے کہ قوم حکمرانوں اور اپوزیشن سے بھی مایوس ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کبھی بھی ایسا دور نہیں آیا، ڈھائی سال پہلے تبدیلی کے نام پر حکومت آئی، ڈھائی سال بعد بھی انہیں یقین نہیں کہ وہ حکمران بن گئے ہیں، وہ آج بھی الیکشن مہم کی طرح حکومت چلا رہے ہیں۔
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اپوزیشن کا الحاق ہوگیا ہے، وہ عوامی جلسے جلوس کر رہے ہیں، جبکہ اپوزیشن میں ہونے کا ڈراما وہ کر رہے ہیں جو آج بھی حکمران ہیں