خطے میں جنگ کے امکانات بڑھ گئے،وزیراعظم،آرمی چیف اوروزیرخارجہ جنگ روکنے کے لیے متحرک ہوگئے
خطے میں جنگ کوروکنے کے لیے عمران خان متحرک ، وزیرخارجہ کو اہم ذمہ داریاں دے کرروانہ ہونے کا حکم دے دیا ہے،اطلاعات کے مطابق خطے میں منڈلاتے ہوئے جنگ کے بادل گہرے ہوتے جارہےہیں تودوسری طرف پاکستان نے خطے کوجنگ سے بچانے کےلیے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے سفارتی کوششیں تیز کردی ہیں
باغی ٹی وی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے قوم کوحکومت کی سفارتی کوششوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ انہوں نے شاہ محمود قریشی کوسعودی عرب ، ایران اورامریکہ کے دورے پربھیج رہا ہوں
I have asked FM Qureshi to visit Iran, KSA & USA to meet with respective foreign ministers, Secretary of State; & COAS Gen Bajwa to contact relevant military leaders to convey a clear message: Pakistan is ready to play it's role for peace but it can never again be part of any war
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 8, 2020
وزیراعظم نے خطے کی بگڑتی ہوئی صورت حال کو سنبھالنے کی کوششوں کے سلسلے میںپاکستان کے کردار کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کسی بھی صورت خطے میں جنگ کوبھڑکنے نہیں دےگا، ، وزیراعظم نے مزید کہا کہ انہوں نے آرمی چیف جنرل باجوہ کوبھی کہا ہےکہ وہ ان ممالک کے فوجی سربراہان سے ر ابطہ کریں اورجنگ کوروکنے کی بھرپورکوششیں کریں
ذرائع کےمطابق عمران خان خود بھی عالمی رہنماوں سے رابطے میں ہیں اوران کوخطے میں جنگ روکنے کے حوالے سے اپنے ذرائع استعمال کرنے کی درخواست کی ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم، آرمی چیف اوروزیرخارجہ اس وقت عالمی رہنماوں سے رابطے میں ہیں اور ان کو صبروتحمل سے کام لینے کی درخواست بھی کررہےہیں اور باہمی چپکلش سے بھی روک رہےہیں