لاہور:میں بہت جیل میں بہت کچھ سیکھ رہا ہوں ،خواجہ سعد رفیق بھی جاوید ہاشمی بننے کے چکروں ،خواجہ سعد رفیق کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت سیاسی انتقامی کارروائیاں کررہی ہے، تاجروں کی ہڑتال نے ثابت کردیا کہ وہ حکومت کی پالیسیوں سے خوش نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک موقع پر دوران سماعت خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ریفرنس کی کاپی خود دیکھنا چاہتا ہوں، عدالت نے کہا کہ کیا آپکو یقین نہیں، تو سعد رفیق نے کہا کہ یقین تو ہے لیکن جیل میں بہت کچھ سیکھ چکا ہوں اس پر عدالت نے ریفرنس کی نقول ان کو فراہم کر دیں۔

آج سماعت کے لیے آنے پر خواجہ برادران کی پیشی کے موقع پر ایم اے او کالج سے سیکرٹریٹ تک کنٹینرز لگا کر روڈ کو بلاک کیا گیا تھا، تاہم لیگی کارکنان رہنماؤں سے اظہار یکجہتی کیلئے احتساب عدالت کے باہر نعرے بازی کرتے رہے۔

Shares: