وزیراعظم عمران خان پاکستان کوخودداراورخوشحال ملک دیکھنا چاہتےہیں‌:بابراعوان

0
58

اٹک:وزیراعظم عمران خان پاکستان کوخودداراورخوشحال ملک دیکھنا چاہتےہیں‌:اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کےمشیر خاص برائے پارلیمانی امور بابراعوان نے اٹک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھی مان چکی ہےکہ پاکستان کوپہلی مرتبہ ایک محبت وطن اورخودداروزیراعظم ملا ہے ،

بابراعوان نے اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت میں پاکستان کو سیاسی استحکام ملا،اپوزیشن والےپاؤں پڑنےیانا ک رگڑنےسے واپس آنےوالےنہیں،اپوزیشن کی سیاست یہ ہے شہباز شریف کہتےہیں ناک رگڑوں گا،

بابر اعوان نے کہا کہ شہباز شریف نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ میرےبیٹےکیاکرتےرہےہیں،انہوں نےکہاتھازرداری کوچوک میں کھنبے پر نہ لٹکایاتو نام شہباز شریف نہیں ہوگا،بابر اعوان نے کہا ہےکہ شہباز شریف نےپہلے کہاتھا کہ زرداری کاپیٹ پھاڑیں گے

مشیرپارلیمانی امور بابر اعوان کہتے ہیں کہ وزیر اعظم نے کہا افغانستان کےامن میں پاکستان پارٹنرہےجنگ میں نہیں،وزیراعظم نےکہاہےکہ امریکہ کوپاکستان اڈےنہیں دے گا،کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ امریکہ سے کوئی نوکری مل سکے،

Leave a reply