سیف علی خان کے بیٹے ابرہیم کو پسند کرتی ہوں پلک تیواری کا اعتراف

ٹی وی کی معروف اداکارہ شویتا تیواری کی بیٹی پلک تیواری کی دوستی کے چرچے ابراہیم علی خان جو کہ سیف علی خان کے بیٹے ہیں کے ساتھ کافی زیادہ ہیں، آج کل یہ دونوں ایک ساتھ دکھائئ دیتے ہیں، ان کے ایک ساتھ دکھائی دینے سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ دونوں میں کافی گہری دوستی ہے ، پلک تیواری سے ایک انٹرویو کے دوران جب یہ پوچھا گیا کہ سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم کے ساتھ آپ کی دوستی کے بہت چرچے ہیں کیا آپ ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں تو پلک تیواری نے کہا کہ ہاں‌ میں ابراہیم کو پسند کرتی ہوں ، اور وہ میرے بہت اچھے دوست ہیں ، میں ان تمام

محافل میں جانا پسند کرتی ہوں جن میں ابراہیم ہوتا ہے. انہوں نے کہا کہ ہم دونوں کے درمیان ایک اچھا تعلق ہے اور ہم دونوں چاہتے ہیں ہماری دوستی کا تعلق بنا رہے. یاد رہے کہ پلک تیواری نے سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان سے بالی وڈ میں ڈیبیو کیا ہے ، ان کی فلم عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی گئی اس میں ان کی اداکاری کو پسند کیا گیا ، تاہم ابھی تک پلک کسی دوسری فلم کا حصہ بنی نظر نہیں آئیں.

Comments are closed.