یمنی زیدی کو کوکنگ پسند ہے لیکن وہ کرتی کیوں نہیں؟‌

اداکارہ یمنی زیدی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے کوکنگ بہت اچھی لگتی ہے ،جب وقت ملتا ہے کر لیتی ہوں. اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے گھر کو صاف کرنا بھی بہت اچھا لگتا ہے. لیکن میرے کام کی مصروفیت کچھ اس قسم کی ہے کہ میں چاہوں بھی تو نہ کوکنگ کر سکتی ہوں نہ ہی گھر کی صفائی ستھرائی کر سکتی ہوں، انہوں نے کہا کہ میں ان تمام اداکارائوں کو سلام پیش کرتی ہوں‌ جو اداکاری کے ساتھ گھر کام کاج بھی کرتی ہیں‌. یمنہ زیدی نے کہا کہ شوٹنگ بہت مشکل کام ہے ، شوٹنگ کرنے کے بعد تو ویسے ہی انسان تھکا ہوتا ہے لیکن بہت ہمت والی ہیں وہ اداکارائیںٰ جو کام کرکے گھر جاتی ہیں اور جا کر اپنے بچوں اور فیملی کو دیکھتی ہیں. یہ بہت ہی ہمت کا کام ہے. مجھے لگتا ہے کہ میں ایسا نہیںٰ‌ کر سکتی میں ایک وقت میں ایک ہی کام کر سکتی ہوں. یاد رہے کہ یمنہ زیدی کا شمار ٹی وی کی نمبر ون آرٹسٹوں میں‌ہوتا ہے ، ان کی اداکاری دیکھ کر حقیقت کا گمان ہوتا ہے ، اور حقیقت کے قریب اداکاری کرنا ان کا خاصا ہے.

Comments are closed.