بالی وڈ‌ اداکارہ ہیما مالنی جنہیں سنی دیول کے بیٹے کرن دیول کی شادی میں مدعو نہیں‌ کیا گیا تھا ، کہا جا رہا ہے کہ ہیما مالنی اور ان کی دونوں بیٹیاں اس پر سخت نالاں ہیں، تاہم ہیما مالنی کی بائیو گرافی کی کچھ باتیں وائرل ہو رہی ہیں، ہیما مالنی نے اپنی بائیو گرافی میں کہا ہے کہ میں نے دھرمنیدر سے شادی سے پہلے ان کی پہلی بیوی کو سوشل گیدرنگز میں‌بہت بار دیکھا وہ بہت اچھی خاتون ہیں ، لیکن شادی کے بعد کبھی بھی ان کو کہیں دیکھنے کا اتفاق نہیں ہوا.

انہوں نے بائیو گرافی میں لکھا کہ میں نے شادی کے بعد کبھی ان کو نہیں‌دیکھا لیکن میں ان کی کل بھی عزت کرتی تھی اور آج بھی عزت کرتی ہوں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ ”پرکاش کور نے اپنے گھر اور بچوں‌کو بہت ہی اچھے طریقے سے سنبھالا ہے اس پر میں ان کی تعریف کروں گی”. یاد رہے کہ دھرمیندر نے ہیما مالنی کے ساتھ شادی مسلمان ہو کر کی تھی. کیونکہ ہندو دھرم میں‌مرد ایک ساتھ دو بیویوں کو نہیں‌رکھ سکتا. یوں مجبورا ان کو اسلام قبول کرکے شادی کرنی پڑی. ہیما مالنی اور ان کی سوتن کبھی بھی کسی ایک جگہ اکٹھی نہیں ہوئیں نہ ہی ایسے کسی ایونٹ میں گئی ہیں.

 

میرے سعود اور معمر رانا کے ساتھ اختلافات نہ تھے نہ ہیں شان شاہد

شادی سے پہلے ہمارے درمیان لو نہیں تھا بس اچھی دوستی تھی حنا الطاف

 

سرمد کھوسٹ‌اور نادیہ افگن کا چیکو مشی دا ٹرانسلیشن شو

Shares: