اسلام آباد : تو تیر آزما، ہم جگر آزمائیں :سن لو :میں ایک مرتبہ پھر کہتا ہوں انہیں کبھی این آر او نہیں دوں گا، وزیراعظم عمران خان کے دلیرانہ بیان نے اپوزیشن کی ساری جدوجہد پرپانی پھیر دیا ، یہ ردعمل وزیراعظم عمران خان نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے لاہور جلسے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
Pathetic. PDM spent so much money, time, effort & displayed utter callousness by endangering ppl's lives during COVID19 spike – showing the scant regard they have for citizens' safety & well-being. All this just to blackmail me into giving them an NRO to save their looted wealth.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 13, 2020
آج لاہور میں پی ڈی ایم کے ہونے والے جلسے کے بارے میں اپنے بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے جلسہ کرکے لوگوں کی زندگیوں کو خطرہ میں ڈالا اور جلسے کے ذریعے مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پی ڈی ایم مجھے بلیک میل کرکے لوٹی رقم بچانا چاہتے ہیں، بے تحاشہ رقم جمع کرکے کورونا کے دنوں میں لوگوں کی زندگیوں اور صحت کا خیال نہیں رکھا گیا۔انہوں نے کہا کہ میں ایک بار پھر اعادہ کرتا ہوں ان کو این آر او نہیں دوں گا، مستقبل میں بلیک میلنگ کا جو بھی حربہ پی ڈی ایم اپنائے این آر او نہیں دوں گا۔
Let me once again reiterate: I will never give an NRO. Whatever future plans of further blackmail PDM may have, my message is categorical: There will never be an NRO from my govt no matter what tactics the looters devise.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 13, 2020
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کیلئے پیغام بالکل دو ٹوک اور واضح ہے، لوٹ مار کرنے والے جو بھی حربہ اپنائیں میری حکومت این آر او نہیں دے گی۔
خیال رہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے لاہور میں مینار پاکستان کے سائے تلے بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا۔