واشنگٹن :میں امریکہ کی بہادرفوج کے ساتھ کھڑا ہوں:جووہ کررہی ہیں درست کررہی ہیں :جوبائیڈن ،اطلاعات کے مطابق نومنتخب امریکی صدرنے حلف اٹھانے سے پہلے ہی اپنے عزائم دنیا پرظاہرکردیئے ہیں اورخاص کرامریکی افواج جو اس وقت دنیا کے مختلف محاذوں پر لڑائی میں مصروف ہے اس کے مشن کی حمایت کا اعلان کیا ہے ،
Today, we honor the service of those who have worn the uniform of the Armed Forces of the United States.
To our proud veterans—I will be a commander in chief who respects your sacrifice, understands your service, and will never betray the values you fought so bravely to defend.
— Joe Biden (@JoeBiden) November 11, 2020
جوبائیڈن نے آتے ہی خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے اعلان کیا ہےکہ ! آج ہم ان لوگوں کی خدمت کا احترام کرتے ہیں جنہوں نے ریاستہائے متحدہ کی مسلح افواج کی وردی پہن رکھی ہے۔
جوبائیڈن نے اپنے ٹویٹ پیغام کے ذریعے امریکی فوج کوحوصلہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے قابل فخر تجربہ کاروں کے لئے میں ایک کمانڈر ان چیف رہوں گا جو آپ کی قربانی کا احترام کرتا ہے ،
آپ کی خدمت کو سمجھتا ہوں اورامریکی فوج کے اقدار کے ساتھ کبھی بھی خیانت نہیں کروں گا