عمران خان استعفیٰ نہیں دیں گے، مولانا فضل الرحمان
لاہور :جیسے جسیے مولانا کے کاررواں کا وقت گزررہا ہے مولانا فضل الرحمن کے غبارے سے ہوانکلنا شروع ہوگئی ہے ، اطلاعات کےمطابق مولانا فضل الرحمن کو اس بات کا یقین ہے کہ عمران خان جھکنے والا ڈرنے والا شخص نہیں ہے ،
ذرائع کے مطابق اسی سلسلے میں جب سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا عمران خان آپ کے مطالبے پر استعفیٰ دے دیںگے تو اس کے جواب میں جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ عمران خان استعفیٰ دیں گے ، اسلام آباد پہنچنے پر نتائج نہ ملے تو تحریک نہیں رکے گی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نوازشریف کی طبیعت خراب ہے، ڈاکٹرز نے ملنے سے منع کیا اور کہا علاج جاری ہے ملاقات نہ کی جائے، ڈاکٹرز کے منع کرنے پر سروسز اسپتال نہیں جارہا۔صحافی نے سوال کیا اسلام آباد میں دھرنا ہوگایا دوستی ہوگی ؟ جس پر مولانافضل الرحمان کا کہنا اسلام آباد میں ہم اپنے مطالبات رکھیں گے ،