اسلام آباد:میرے خیال میں‌تو وسیم اکرم سب سے بہتر کوچ ثابت ہوں گے ، پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ وسیم اکرم قومی ٹیم کے کوچ کے لئے سب سے موزوں انتخاب ہوں گے۔

جاوید میاںداد نے کہا کہ دنیا بھر میں کرکٹ کھیلنے والی ٹیمیں وسیم اکرم سے مشورے لیتی رہتی ہیں اور ان مشوروں پر عمل کرتے ہوئے ان کے کھیل میں بہتری بھی نظر آئی ہے، اگر وہ لوگ ان سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں تو ہم کیوں نہیں اٹھاتے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب کوئی کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے تو سب اس کا کریڈیٹ لینے کے لئے آ جاتے ہیں مگر وہی کھلاڑی بری فارم میں ہو تب کوئی نہیں بولتا۔جاوید میانداد نے کہا کہ یہ فیصلے وقت پر کرلیے جائیں تو بہتر ہوتا ہے

غیر ملکی کوچ کے حوالے سے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا کہ آپ تب ہی غیر ملکی کوچز کی خدمات حاصل کرتے ہیں جب ملک میں کوئی تجربہ کار کوچ موجود نہ ہو، مگر جب اتنے سارے لوگ یہاں موجود ہیں تو کسی باہر کے کوچ کو رکھنے کا کیا جواز ہے۔

جاوید میانداد نے سابق کوچ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں اکثر کھلاڑیوں کا تعلق گاؤں اور دیہاتوں سے ہوتا ہے انہیں لیپ ٹاپ کے ذریعے کوچنگ نہیں کی جا سکتی۔

Shares: