چاہتا ہوں قومی مسائل پر بحث و مباحثہ ہو،پڑھا لکھاطبقہ،ماہرین اپنے تجربات ،آرا اورتجاویزدیں : وزیراعظم عمران خان

0
55

اسلام آباد:چاہتا ہوں قومی مسائل پر بحث و مباحثہ ہو،میرے پڑھے لکھے نوجوان بھی اپنے تجربات ،آرا اورتجاویزدیں :،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ذاتی خواہش ہے ملک کے بڑے مسائل پر بحث و مباحثہ ہو، عوام جانتی ہے ملک کے مسائل کیا ہیں۔

وزیراعظم نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ میری شروع سے یہ خواہش تھی کہ اس ملک کا پڑھا لکھا طبقہ آگے آئے اپنے تجربات ،تجزیات، آراءاورتجاویزدے ، عمران خان کا کہنا تھا کہ پڑھے لکھے نوجوان آگے آئیں اوراس ملک کودرپیش مسائل اورمستقبل میں پاکستان کی ضروریات سے متعلق منصوبے پیش کریں ، عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے بڑی خوشی ہوگی کہ اس ملک کا پڑھا لکھا طبقہ آگے آئے

وزیراعظم نے یہ بات آج پیٹرولیم ڈویژن کے زیرِ اہتمام گیس کے مسائل پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئےکی ، اس موقع پروزیراعظم کا کہنا تھا کہ سبسڈی کا مقصد غیر لوگوں کی مدد ہوتا ہے، سبسڈی وہ لوگ لے رہے ہیں جو پہلے سے بہت طاقتور ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ماضی میں بروقت فیصلے نہ ہونے کی وجہ سے انڈسٹری کو نقصان ہوا، توانائی سے متعلق ماضی میں کبھی بحث و مباحثہ نہیں ہوا، پاکستان کے درپیش چیلینجز کو سامنے رکھ کر بحث و مباحثہ کرنا ہوگا۔

Leave a reply