جامعات مستقبل کی قیادت تیار کرتی ہیں،یہی میری اپنے نوجوانوں کے بارے میں خواہش ہے، عمران خان
اسلام آباد:جامعات مستقبل کی قیادت تیار کرتی ہیں،یہی میری اپنے نوجوانوں کے بارے میں خواہش اورعزم ہے ، اطلاعات کےمطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جامعات مستقبل کی قیادت تیار کرتی ہیں اور طلبہ یونینز اس سارے عمل کا لازمی جزو ہیں۔
جامعات مستقبل کی قیادت تیار کرتی ہیں اور طلبہ یونینز اس سارے عمل کا لازمی جزو ہیں ۔بدقسمتی سے پاکستان کی جامعات میں طلبہ یونینز میدان کارزار کا روپ دھار گئیں اور جامعات میں دانش کا ماحول مکمل طور پر تباہ ہوکر رہ گیا۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 1, 2019
ذرائع کے مطابق سامجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان کی جامعات میں طلبہ یونینز میدان کارزار کا روپ دھار گئیں اور جامعات میں دانش کا ماحول مکمل طور پر تباہ ہوکر رہ گیا۔عمران خان نے کہا ہے کہ وہ اپنے نوجوانوں کے بارے میں کوئی غیرمناسب ریمارکس نہیں سننا چاہتے ،میرے نوجوان قوم کا سرمایہ،عزت اور شان ہیں
پاکستان میں ایڈز کے حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی نے خطرے کی گھنٹی بجادی
انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ ہم دنیا کی صف اول کی دانشگاہوں میں رائج بہترین نظام سے استفادہ کرتے ہوئے ایک جامع اور قابل عمل ضابطہ اخلاق مرتب کریں گے تاکہ ہم طلبہ یونینز کی بحالی کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے انہیں مستقبل کی قیادت پروان چڑھانے کے عمل میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے قابل بنا سکیں۔