معروف اداکارہ حرا مانی نے انکشاف کیا ہے کہ میں بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کی دیوانی ہوا کرتی تھی ، وہ جو پہنتی تھی جس طرح کا میک اپ کرتی تھی میںاسکو کاپی کیا کرتی تھی. میں کرینہ کی خوبصورتی سے بہت متاثر تھی وہ اداکاری بھی بہت اچھی کیا کرتی تھی. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے اداکاری باقاعدہ کہیں سے بھی نہیں سیکھی. میں نے جو کچھ سیکھا ہے ٹی وی سے ہی سیکھا ہے ، ٹی وی ہی میرا استاد ہے. انہوں نے کہا کہ سینئرز نے مجھے بہت کچھ سکھایا ہے. اور میںآج جس بھی مقام پر ہوں اس میںسینئرز کا بہت بڑا کردار ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ ”مانی کے ساتھ شادی محض اتفاق تھا ”وہ میری دوست کے ساتھ بات کیا کرتے تھے ، مجھ سے ان کی ملاقات ہوئی تو ہماری دوستی ہو گئی اس کے بعد ہم نے شادی کا فیصلہ کیا اور آج ایک خوشگوار زندگی بسر کررہے ہیں. انہوں نے کہا کہ مجھے اداکاری کرنا اچھا لگتا ہے. جب تک میرے مداح مجھے دیکھنا چاہتے ہیں میں کام کرتی رہوں گی . حرا مانی نے کہا کہ مجھے کامیڈی بہت اچھی لگتی ہے” اگر مجھے کامیڈی کردار مسلسل ملتے رہیں تو میںمسلسل کرتی رہوں گی”.