اسلام آباد : ‘اس میٹنگ میں شریک تھا جس کاذکرکیاگیا’مجھے یقین ہوگیا کہ ایازصادق صادق نہیں بلکہ جھوٹا شخص ہے:اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ میں اس میٹنگ میں شریک تھاجس کاایازصادق ذکر کر رہےہیں، میٹنگ میں ابھی نندن کی رہائی کی بات ہی نہیں ہوئی تھی۔
اسد عمر نے کہاکہ سابق اسپیکرسردار ایازصادق صادق نہیں رہے بلکہ جھوٹے شخص کے طورپرکھل کرسامنے آگئے ہیں ،اسد عمر کہتے ہیں کہ ایک شخص نے ایک شخص کوخوش رکھنے اوراس کی ناراضگی سے بچنے کے لیے بہت بڑا جھوٹ گھڑا
بھارت کے 9 بجے حملے کی انٹیلی جنس رپورٹ بلکل ملی تھی. وہ حملہ اس لئے رکا کے بھارت کو پیغام پہنچایا گیا تھا کے ہمیں حملے کی تیاری کا بھی پتہ ہے اور جواباً اس سے زیادہ کاری ضرب لگانے کی تیاری بھی مکمل ہے. ابھی نندن کے جہاز گرنے کے بعد بھارت کو پتہ تھا ہم صرف زبانی دھمکی نہیں دیتے
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 29, 2020
ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسد عمر نے لکھا کہ بھارت کے9بجےحملےکی انٹیلی جنس رپورٹ بالکل ملی تھی، حملہ اس لیےنہیں ہواکہ پیغام دیاگیاحملےکی تیاری کابھی پتہ ہے، جواباً اس سےزیادہ کاری ضرب لگانےکی تیاری بھی مکمل ہے۔
ایاز صادق صاحب آپ پتہ نہیں کس کے اشارے پر تاریخ مسخ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں. لیکن صرف پاکستان نہیں دنیا گواہی دے رہی ہے کے بھارت کے اندھیرے میں چھپ کر بزدلانہ وار کا منہ توڑ جواب دے کر افواج پاکستان نے ایک بار پھر دکھایا کے واقعی اے پتر ہٹاں تے نئیں وکدے
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 29, 2020
اسدعمر نے کہا کہ ابھی نندن کاجہاز گرنےکےبعدبھارت کوپتہ تھاہم دھمکی نہیں دیتے، ایاز صادق کابیان ایک حیرت انگیزبات ہے، اس میٹنگ میں شریک تھاجس کاایازصادق ذکر کر رہےہیں، میٹنگ میں ابھی نندن کی رہائی کی بات ہی نہیں ہوئی تھی، ابھی نندن کی رہائی کافیصلہ اگلےدن پہلی دفعہ زیربحث آیاتھا، ایساسفیدجھوٹ کس کوخوش کرنے کے لئے بولا جارہاہے؟
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایاز صادق صاحب آپ پتہ نہیں کس کے اشارے پر تاریخ مسخ کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں لیکن صرف پاکستان نہیں دنیا گواہی دے رہی ہے کے بھارت کے اندھیرے میں چھپ کر بزدلانہ وار کا منہ توڑ جواب دے کر افواج پاکستان نے ایک بار پھر دکھایا کے واقعی اے پتر ہٹاں تے نئیں وکدے۔








