ساری دنیا میں کشمیر کا سفیر بن کر نکلوں گا اور کشمیریوں کیلئے آواز اٹھاتا رہوں گا، وزیراعظم

باغ :ساری دنیا میں کشمیر کا سفیر بن کر نکلوں گا اور کشمیریوں کیلئے آواز اٹھاتا رہوں گا، وزیراعظم نے باغ میں بہت بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے ہے کہ میں کشمیریوں‌کا سفیر ہوں اورکشمیریوں کے حقوق کے لیے دنیا بھر میں آوازاٹھاتا رہوں گا ،

وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں دہشت گرد تنظیمں‌ پروان چڑھ رہی ہیں اوروہ نہ صرف خطے کے دوسرے ممالک کے لیے ایک خطرہ بلکہ آر ایس ایس کے نظریے سے سب سے زیادہ خطرہ بھار ت کو خود ہے،

باغ میں جلسے سے خطاب کرتےہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کوئی ملک کسی کے آگے ہاتھ پھیلا کر ترقی نہیں کر سکتا، وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے عزیزو جہاں قانون کی حکمرانی ہے وہاں ترقی ہوتی ہے،

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس وقت ہم پاکستان کے مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک تب تک خوشحال نہیں ہوسکتا جب تک طاقت کی حکمرانی نہ ہو، جس ملک میں ناانصافی ہو، وہاں غربت ہوتی ہے،

وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہذب معاشرےمیں کوئی جھوٹےٹیسٹ دکھاکربرطانیہ نہیں جاتا،کبھی ایسانہیں ہوتاجھوٹ بول کرکوئی ملزم برطانیہ چلاجائے،

وزیراعظم نے کشمیریوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماراانصاف کانظام طاقتورکونہیں پکڑسکتا،وزیراعظم نے کہا کہ جیلوں میں صرف غریب لوگ ہیں،

طاقتورکوقانون کےنیچےلانےکی کوشش کررہےہیں،کسی خوشحال ملک میں این آراومانگنےکی ہمت نہیں ہوتی،وزیراعظم نے کہا کہ یہ چاہتےہیں ان کےگناہ معاف کردیئےجائیں ،بڑےبڑےڈاکوصرف این آراومانگ رہےہیں

وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ سنیں میرے کشمیری بھائیواگر میرا پیسہ بھی باہر ہوتا تو امریکا کو کبھی ایبسلیوٹلی ناٹ نہیں کہتا

Comments are closed.