لاہور:ایسی بدتہذیبی کےخلاف اگراکیلا رہ گیا توبھی لڑوں گا:مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کے متعلق اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سیاسی اور آئین کی جنگ لڑنی ہے،
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ہم ہتھیار نہیں ڈالیں گے اور میدان جنگ میں رہیں گے، ان کا کہنا تھا کہ تمہارے پیچھے کون سی قوتیں کارفرما ہیں ہم جانتے ہیں، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تمہیں بین الاقوامی سازش کے ذریعے نکالا نہیں لایا گیا تھا،
ہم فتنے کے خلاف جنگ میں ہیں،اب اگر کوئی جج،جرنل یا مولوی صاحب اس میں شریک ہوتا ہے، یہ سب فتنے کا حصہ ہے اور جمعیت کے کارکنوں ڈٹ جاو ان کا مقابلہ کرنا ہے۔
اپ کو کون لایا؟ اس معاملے پر تحقیقات کیلئے کمیشن بننا چاہیے۔تاکہ پتہ چل جائے کہ بیرونی دنیا کا ایجنٹ کون ہے۔ pic.twitter.com/yUyRd1HuHo— Maulana Fazl-ur-Rehman (@MoulanaOfficial) July 29, 2022
فضل الرحمان نے کہا کہ ایسی بدتہذیبی کے خلاف اگر اکیلا رہ گیا تو بھی لڑوں گا ،بزرگوں کا احترام ختم ہو گیا، اپنی مرضی والی مخلوق نے روایات کو تباہ کیا،2013میں ایک وفد نے بتایا کہ پشتون خطے میں مذہب کی جڑیں کمزور کرنی ہیں ،
فضل الرحمان نے کہا کہ مختلف سیاسی جماعتوں کے اپنے منشور ہوتے ہیں، فیصلہ عوام کرتے ہیں،عدلیہ کسی بھی ریاست کے لئے ناگزیر ہے، ان کا احترام کرتے ہیں،منظم طریقے سے اداروں کو استعمال کرکے ہمارے خلاف جھوٹے کیس بنائے گئے،سیاسی، آئین کی جنگ لڑنی ہے،علماء کرام کا فرض ہے قوم کو راہ بتائیں،فضل الرحمن نے کہا کہ انصاف کے نام پر بدتہذیبی شروع کی گئی،
اس سے پہلے فضل الرحمن نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ سے متعلق کیس کا فیصلہ جلد سنائے، فارن فنڈنگ میں پی ٹی آئی نے اسرائیل اورہندوستان سے پیسے لیے۔ کوٸی ریکارڈ نہیں ہے، نواز شریف کے خلاف تو ایک پانامہ کیس آتا ہے اور اقامہ پہ جاکر کورٹ اُن کو نااہل قرار دیتا ہے