بلوچستان میں‌ پینےکےلیےپانی،ہسپتالوں میں ڈاکٹرزنہیں: وڈیروں سےاقتدارلیکرغریبوں کودوں گا:مصطفیٰ کمال

0
94

کوئٹہ:بلوچستان میں پینے کے لیے پانی نہیں:ہسپتالوں میں ڈاکٹرزنہیں:انسانوں کی وقعت نہیں:یہ ہے جمہوریت:مصطفیٰ کمال نے توکمال ہی کردیا ، اطلاعات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال اس وقت بلوچستان میں بہت بڑے جلسے سے خطاب کررہے ہیں

مصطفیٰ کمال کہتے ہیں کہ بلوچستان وڈیروں اورطاقتوروں کی حکومت ہے ، ان کا قبضہ ہے ، اس خطے میں غریب کی کوئی زندگی نہیں مصطفیٰ‌ کمال کہتے ہیں کہ مقتدرادارے بلوچستان کے پسے ہوئے طبقات کا خیال کریں،ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کی بدقسمتی ہے کہ بڑوں کے ہاتھ میں اقتدار ہے ان کا کہنا تھا کہ مقامی حکومتوں کو مضبوط کریں گے تو حالات سدھریں گے ، لوگ اپنے مسائل خود حل کریں ، مقامی حکومت ہوگی تو وہ اپنی تعلیم صحت اوراپنی ترقی کے لیے خود کام کریں گے ان کا کہنا تھا کہ ریاست کے لیے کام کرنے والے بلوچستان کے غریب اورمتوسط طبقے کواقتدار میں لائیں ان کا کہنا تھا کہ وہ اب بلوچستان کے کونے کونے میں جائیں گے اوراپنے نوجوانوں کواس بات کے لیے کھڑا کریں گے کہ یہ ملک آپ کا ہے آپ خود آگے کراس ملک کی ترقی میں حصہ لیں مصطفیٰ کمال کہتے ہیں کہ میرے جوانوذرا غور سے سن لیں کہ جب ان وڈیروں سے عہدہ چھنتا ہے توپھریہ ظالم وڈیرے آپ کواستعمال کرتے ہیں پھربلوچوں کی غیرت کا مسئلہ بنا کرپیش کرتے ہیں لیکنن اب ایسے نہیں ہونے دوں گا

مصطفیٰ کمال کہتے ہیں کہ ریاست کے وفاداروں سے کہتا ہوں کہ بلوچستان کے جوان کوکھڑا کریں وہ اپنے مسائل خود حل کرنے نہ کہ ان وڈیروں پرتکیہ کرے انہوں نے چند دن پہلے بلوچستان میں سینیٹ الیکشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک رات میں ساری وفاداریاں تبدیل کرنے والے غریب عوام کے کیسے وفاداراورخیرخواہ ہوسکتے ہیں مصطفیٰ کمال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے جوانو، میرے بھائیو یہ گھرآپ کا ہے آپ کے اباواجداد نے اسلام کے نام پرحاصل کیا اب بھارت آپ کو پریشان کرکے تمہارے اباواجداد کے فلسفے کوتباہ کرنا چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ یاد رکھیں کہ بھارت کبھی تمہارا خیرخواہ نہیں ہوسکتا مصطفیٰ کمال نے اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک محرومیاں ختم نہیں ہوں گی بھارت ہمارے جوانوں کو استعمال کرنے کی سازشیں کرتا رہے گا

Leave a reply