اسلام آباد:آج تبدیلی اقتدارکی بیرونی سازش کیخلاف آزادی کی جدوجہد کا نکتۂ آغاز:قوم کوکسی کاغلام نہیں بننے دوں گا:اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تبدیلئ اقتدار کی بیرونی سازش کے خلاف آزادی کی ازسرِ نو جدوجہد کا آج نکتۂ آغاز ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یوں تو پاکستان 1947 میں ایک آزاد ریاست بنا مگر تبدیلی اقتدار کی ایک بیرونی سازش کے خلاف آزادی کی ازسرِ نو جدوجہد کا آج نکتۂ آغاز ہے۔
Pakistan became an independent state in 1947; but the freedom struggle begins again today against a foreign conspiracy of regime change. It is always the people of the country who defend their sovereignty & democracy.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 10, 2022
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ یہ کسی ملک کے عوام ہی ہوا کرتے ہیں جو اپنی خودمختاری اور جمہوریت کا تحفظ و دفاع کرتے ہیں۔
خیال رہے عمران خان 3 سال 8 ماہ وزیر اعظم رہنے کے بعد گزشتہ رات تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں اپنے عہدے سے ہٹادیئے گئے ہیں اور یوں وہ پاکستان کی تاریخ میں تحریک عدم اعتماد کے ذرریعے گھر جانے والے پہلے وزیراعظم بن گئے ہیں۔
گزشتہ روز تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے سے انکار کرکے اسپیکر اسد قیصر مستعفی ہوئے اور ایوان ایاز صادق کے حوالے کرگئے جس کے بعد ان کی صدارت میں اجلاس کی کارروائی آگے بڑھائی گئی۔
اس دوران 174 ارکان نے عدم اعتماد کی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ تحریک عدم اعتماد کے دوران پی ٹی آئی کے منحرف ارکان نے اپنے ووٹ کاسٹ نہیں کیے جب کہ حکومتی ارکان قومی اسمبلی ایوان میں موجود نہیں تھے لہٰذا ان کے ووٹ بھی کاسٹ نہیں ہوئے اور یوں تحریک عدم اعتماد 0-174 سے کامیاب قرار پائی۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے حالیہ سیاسی صورت حال پر ملک گیر احتجاج کا اعلان کررکھا ہے اور پی ٹی آئی نے اپنے احتجاج کو پھیلانے کے لئے آج رات تمام ڈسٹرخت ہیڈ کوارٹرز میں احتجاج کی کال دی ہے۔