راکھی ساونت جن کا اپنے شوہر عادل درانی سے بہت دل دکھا ہوا ہے ، ان سے جب سوال ہوا کہ اگر عادل آپ سے معافی مانگ لے تو آپ معاف کردیں گی اس کے جواب میں راکھی نے کہا کہ مجھے نہیںپتہ کہ میں اس کو معاف کر سکوں گی یا نہیں. انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان اس طرح کی چیزیں ہو رہی ہیں کہ میں بے حد پریشان ہوں، میںنے عادل کو چھ بار موقع دیا اور ہر بار اس نے کہا کہ اگلی بار ایسا نہیں ہوگا اور دو دن بھی نہیں گزرتے تو وہ ایک نئی گرل فرینڈ لے آتا ہے اور میرے سامنے اسکے ساتھ باتیں کرتا ہے. بار بار اس نے معافی مانگی لیکن وہی سب کچھ بار بار کیا. اس لئے مجھے اس کی معافی پر بھی اعتبار نہیں رہا.
راکھی ساونت نے مزید کہا کہ عادل تو گھٹیا حرکتیں کر ہی رہا ہے لیکن وہ جن لڑکیوں کے ساتھ دوستیاں کررہا ہے وہ بھی سب جانتے بوجھتے ہوئے عادل میں انولو ہوتی ہیں، ان کو یہ کیوں سمجھ نہیں آتی کہ جو آدمی اپنی بیوی کو مار سکتا ہے اسکو دھوکہ دے سکتا ہے وہ کسی دوسری عورت کا کیسے ہو سکتا ہے کل اسکو بھی کسی دوسری کے لئے مارے گا ، دھوکہ دے گا. یاد رہے کہ اس سے پہلے کئی بار راکھی نے عادل کو میڈیا کے زریعے کہا کہ صبح کابھولا اگر شام کو گھر آجائے تو اسکی خطائیں معاف کر دی جاتی ہے عادل سدھر جائو.