لاہور:شاہ محمود قریشی کو جیتنے ہی نہیں دونگا، جہانگیر ترین گروپ کے اہم ساتھی اور رکن اسمبلی سلمان نعیم کی مبشرلقمان کے پروگرام میں کھری اور سچی باتوں نے ایک بارپھرشاہ محمود قریشی کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اس حوالے سے معروف صحافی کے پروگرام "کھرا سچ” میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان نعیم کا کہنا تھا کہ وہ آزاد الیکشن لڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے اور بے لوث شامل ہوئے کسی سے کوئی پیسے نہیں لیے لیکن آج ہمیں طعنے دیئے جارہے ہیں اور کہا جارہا ہے کہ ہم نے کسی سے پیسے لیے ہیں ، تو یہ صرف الزامات ہیں‌

 

سلمان نعیم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں شاہ محمود قریشی کو ہرایا ، جس پرمبشرلقمان نے اس موقع پر کہا کہ شاہ محمود قریشی تو وزیراعلیٰ‌پنجاب بننے کے خواہشمند تھے توآپ نے سلمان نعیم صاحب ان کی ساری خواہشات کو ملیا میٹ کردیا تواس موقع پر سلمان نے نعیم نے کہا کہ ہاں تو پھر میرا شکریہ ادا کرنے کا آپ لوگوں کا حق تو بنتا ہےکہ ناں

اسی سلسلے میں اگے چل کر سلمان نعیم نے کہا کہ جہانگیر ترین گروپ جو فیصلہ کرے گا وہ ملکی مفاد میں کرے گا ہمٰیں کسی سے کوئی لالچ نہیں اور ہم بکاو مال بھی نہیں ہیں جس طرح ہم پرالزامات بھی لگ رہے ہیں‌

بات کو سمیٹتے ہوے سلمان نعیم نے کہا کہ وہ شاہ محمود قریشی کی سیاست کو ختم کرکے رہیں گے اور اگے الیکشن میں پھر شکست دیں‌گے

Shares: