اداکارفیروز خان جن کے بارے میں جب ان کی اہلیہ علیزے سلطان نے انکشاف کیا بلکہ تشدد کی تصاویر وائرل کیں تو کچھ سلیبرٹیز نے فیروز خان کا ساتھ دینے کے بجائے ان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان کے حق میں بیانات دئیے. اس چیز کا غصہ فیروز خان نے نکالا ان سب کو قانونی نوٹس بھیج کر جنہوںنے علیزے کے حق میں بیانات دئیے. فیروز خان نے جن سلیبرٹیز کو قانونی نوٹس بھیجا اور تحریری طور پر معافی مانگنے کے لئے کہا ان میں اداکارہ منال خان کا نام بھی شامل ہے. فیروز خان نے ان کے گھر کا ایڈریس اور فون نمبر بھی سوشل میڈیا پر جاری کیا. ایمن خان نے اس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز میرے فون نمبر سمیت میری ذاتی معلومات سوشل میڈیا پر شئیر کی گئیں. یہ ایک گھٹیا حرکت ہے جو فیروز خان نے کی
ہے. ان کی اس ھرکت نے مجھے زہنی طور پر پریشان کر دیا ہے اور مجھے سینکڑوں کالز اور میسجز موصول ہو رہے ہی. میری سیکیورٹی خطرے میں ڈالی گئی ہے. میں نہ صرف ذہنی طور پر پریشان ہوں بلکہ مجھے کئی نمبروں سے ڈرایا دھمکایا بھی جا رہا ہے. فیروز خان کا ایسا کرنا غیر قانونی ہے. میں فیروز خان کے خلاف سخت قانونی ایکشن لوں گی کیونکہ میری اور میری فیملی کی زندگی اور سکون کو خطرے میں ڈالا گیا ہے.