آئی بی کے افسران پر اربوں کی کرپشن کا دعوٰی سامنے آگیا
باغ ٹی و ی : انٹیلی جنس بیورو کس طرح اربوں کھربوں کی جائیداد اپنے بیوی بچوں ،بھائی ، بہنوں کے خلاف نام کر کے قومی خزانے کو لوٹے رہی ہے . . اس سلسلےمیں ڈائریکٹر انٹیلی جنس بیورو ملتان میجر عارف ندیم نے الزام لگایا ہے کہ آئی بی کے افسران شجاعت اللہ قریشی، فواد الاسد، اویس ایوب، اللہ رکھا، وغیرہ نے کیسے اتنے زیادہ پیسے کو اپنے عزیزوں کے نام کر رکھا ہے . اور کرپشن اور بدعنوانی کر کے دیدہ دلیری سے ساراپیسہ اپنے نام کرکھا ہے . انہوں نے کہا کہ اگر آپ چاہیں تو میں سب کی لسٹ پیش کردوں گا . میں ویسے خالی دعوے نہیں کر رہا. ان سب کا ریکارڈ موجود ہے .
اس سلسلے میں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے دیکھا کہ جو ریٹائر ہو چکے ہیں ان کی سوسائٹیاں قبرستان بن چکی ہیں اور جو حاضر سروس ہیں وہ کامیابی سے اربوں کھربوں کے مالک ہیں . اپنی ہاؤسنگ سوسائیٹیاں چلا رہے ہیں. اور اسی طرح ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے .
کھربوں روپے کی کرپشن کرنے والے انٹیلیجنس بیورو گلبرگ ہاؤسنگ سوسائٹی کی مافیا کے خلاف افسران اٹھ کھڑے ہوئے۔کلپ میں ڈائریکٹر انٹیلیجنس بیورو ملتان میجر عارف ندیم کا آئی بی کے افسران شجاعت اللہ قریشی، فواد الاسد، اویس ایوب، اللہ رکھا، وغیرہ پر الزام۔ شئیر کریں @ImranKhanPTI pic.twitter.com/S7JqCBa0di
— Bureaucracy (@Bureaucracy3533) January 31, 2021
کھربوں روپے کی کرپشن کرنے والے انٹیلیجنس بیورو گلبرگ ہاؤسنگ سوسائٹی کی مافیا کے خلاف افسران اٹھ کھڑے ہوں ۔
کلپ میں ڈائریکٹر انٹیلیجنس بیورو ملتان میجر عارف ندیم کا آئی بی کے افسران شجاعت اللہ قریشی، فواد الاسد، اویس ایوب، اللہ رکھا، وغیرہ پر الزام لگایا .
اسی طرح اس سے پہلے صحافی عدنان عادل نے الزام لگایا تھا کہ کیسے آئی بی کے لوگ کرپشن میں شامل ہیںسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس حوالہ سے انہوں نے کہا کہ وفاقی انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کا کام ملک کی سلامتی کے لیے انٹیلی جنس اکٹھی کرنا، دشمنوں کو ناکام بنانا ہے۔ لیکن اسکے افسروں نے پراپرٹی کا کام شروع کیا ہوا ہے۔ اسلام آباد میں گلبرگ نام سے ہاوسنگ کالونی بنائی ہوئی ہے جو پانچ ہزار کنال سے بڑھتے بڑھتے 20 ہزار کنال پر پھیل چکی ہے۔
صحافی عدنان عادل کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے ملازمین پراپرٹی کے کام میں قانون کی سنگین بے قاعدگیوں کے مرتکب ہورہے ہیں لیکن ان کا کوئی احتساب کرنے والا نہیں۔ چھ چھ سال سے لوگوں سے گلبرگ، اسلام آباد میں پلاٹوں کی مکمل ادائیگی لے رکھی ہے لیکن وہاں خالی زمین پڑی ہے۔ کوئی ڈویلپمنٹ نہیں