ارطغرل غازی کے ابن عربی نے مداحوں سے نئے پروجیکٹ کے لئے مشورہ مانگ لیا

مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں معروف صوفی بزرگ ’ابن عربی‘ کا کردار ادا کرنے والے تُرک نژاد امریکی اداکار عثمان سویقوت نے مداحوں سے اپنے نئے کردار کے لیےمشورہ مانگ لیا ۔

باغی ٹی وی :عثمان سویقوت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ سیاہ رنگ کی شرٹ میں ملبوس ہیں اور سر پر سیاہ رومال بھی باندھا ہوا ہے۔
https://www.instagram.com/p/CHp3szwsvsx/
عثمان سویقوت نے انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں سے سوال کیا کہ کیا مجھے مستقبل میں ایک بائیکر کا کردار نبھانا چاہیے؟

ترک نژاد امریکی اداکار کے سوال پر اُن کے زیادہ تر مداحوں نے حامی بھرتے ہوئے کہا کہ آپ کو بائیکر کا کردار لازمی ادا کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ ’ارطغرل غازی ‘ میں معروف صوفی بزرگ ’ابن عربی‘ کا کردار ترک نژاد امریکی اداکار عثمان سویقوت نے ادا کیا ہے-

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر سرکاری ٹی وی چینل پر اُردو زبان میں نشر کی جانے والی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کو پاکستان میں خوب مقبولیت مل رہی ہے اورنہ صرف اس سیریز بلکہ اس کے کرداروں نے پاکستانیوں کو اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے۔

Comments are closed.