بین الاقوامی تنظیم ہوا بازی ICAO نے پاکستان کا اہم دورہ عین وقت پرملتوی کردیا

0
34

کراچی: بین الاقوامی تنظیم ہوا بازی ICAO نے پاکستان کا اہم دورہ عین وقت پرملتوی کردیا،اطلاعات کے مطابق بین الاقوامی تنظیم ہوا بازی (ایکاؤ) نے پاکستان کا اہم دورہ ملتوی کر دیا ، دورے کے ملتوی ہونے کی خبروں نے پی آئی اے کو بہت زیادہ دھچکا دیا ہے ، یہ دورہ سول ایوی ایشن کے آڈٹ کے سلسلے میں تھا۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (ICAO) کی آڈٹ ٹیم نے سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان کے سیفٹی اقدامات پر تحفظات کی کلیئرنس کے سلسلے میں 5 جولائی کو پاکستان پہنچنا تھا،

انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (ICAO) کی آڈٹ ٹیم نے پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر میں اضافے کی وجہ سے دورہ ملتوی کیا، سی اے اے نے ایکاؤ کا دورہ ملتوی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

سی اے اے کے ڈپٹی ڈی جی ریگولیٹری نادر شفیع ڈار نے بتایا کہ ایکاؤ سے ہم نے درخواست کی ہے کہ آن لائن بھی آڈٹ کیا جا سکتا ہے، اس سلسلے میں اتھارٹی نے ایکاؤ کو ای میل ارسال کی ہے۔

انھوں نے کہا پاکستان میں کرونا وائرس کو کنٹرول کر نے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے، سی اے اے نے مخلتف شعبوں پر اکاؤ کے تحفظات کو دور کرنے میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔

نادر شفیع کا کہنا تھا کہ ایکاؤ کی جانب سے سی اے اے کے اقدامات پر مبینہ طور سے 80 فی صد اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔ ڈپٹی ڈی جی نے کہا کہ عالمی ہوا بازی کی تنظیم نے کہا ہے کہ رواں سال نومبر دسمبر میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کا خصوصی آڈٹ کیا جائے۔

Leave a reply