لاہور: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کے لیے آفیشلز کا اعلان کردیا ہے۔سری لنکا اور پاکستان کے درمیان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن میں شامل سیریز 11 سے 23 دسمبر تک کھیلی جائے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 19 سے 23 دسمبر تک کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں جیف کرو کو میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔

دکھی انسانوں کامداوا،پنجاب کے سب بڑے عوامی منصوبے کااعلان

پہلا ٹیسٹ 11سے 15 دسمبر تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جس میں میچ ریفری کی ذمہ داریاں اینڈی پائی کرافٹ نبھائیں گے جب کہ رچرڈ کیٹل برواور مائیکل گف کو پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے آن فیلڈ امپائرز مقرر کیا گیا ہے۔ رچرڈ ایلنگ ورتھ تھرڈ امپائر اور شوزب رضا فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔

امریکہ کومسلم عسکریت پسند نہیں روس اورچین سے خطرہ ہے، پیٹناگون نے بھی تسلیم کرلیا

آئی سی سی کی طرف سے متعین کیے گئے آفیشلز میں بروس اوکسن فورڈ اور جوئل ولسن آن فیلڈ امپائرزکی ذمہ داریاں نبھائیں گے جب کہ گریگری بریتھ ویٹ تھرڈ امپائر اور احسن رضا فور تھ امپائر ہوں گے۔یاد رہے کہ مائیکل گف اور جوئل ولسن اس سے قبل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایک روزہ سیریز میں بھی امپائرنگ کی ذمہ داریاں نبھاچکے ہیں۔

61 سالہ ہندودرندہ صف انسان کی 6 سالہ بچی سے زیادتی

 

Shares: