لاہور : کرکٹ شائقین کے لیےخوشخبری ، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 5 اکتوبر کو لاہور میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی دیکھیں گے۔
![]() |
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تینوں میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے جہاں پہلا میچ 5 اکتوبر، دوسرا میچ7 اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 9 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ڈپٹی چیئرمین آئی سی سی عمران خواجہ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران لاہور آنے کی تصدیق کردی۔
![]() |
یاد رہے کہ مارچ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر لاہور میں دہشت گردوں کی جانب سے کیے گئے حملے کے بعد پاکستان پر انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے تھے اور اب تک قومی ٹیم نے کوئی بھی ٹیسٹ میچ اپنی سرزمین پر نہیں کھیلا۔
“ہمیں آزادانہ کام کرنے دیا جائے پنجاب پولیس نے بیورکریسی کی مداخلت کا بھانڈہ پھوڑدیا ، کے پی پولیس ریفارمز ہمیں بھی چاہیں” لاک ہے | ![]() |
---|
چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے رواں ماہ پاکستان میں عالمی کرکٹ کی مستقل واپسی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اب اپنی تمام ہوم سیریز کی میزبانی اپنی سرزمین پر کرے گا۔ سری لنکا کے بعد جنوری میں بنگلہ دیشی ٹیم کو پاکستان مدعو کیا ہے اور بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز بھی پاکستان میں ہی منعقد کرائیں گے۔