لندن : ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے خوشخبری ، پہلی مربتہ ٹی ٹوئنٹی کے مقابلوں میںشامل ، اطلاعات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں ویمن کرکٹ کو شامل کرنے کی تصدیق کی ہے۔ آئی سی سی کے مطابق کامن ویلتھ گیمز 2022 میں ویمن ٹی ٹوئنٹی کے مقابلے ہوں گے
Women’s T20 Cricket has been confirmed for inclusion at the Birmingham 2022 Commonwealth Games 👏 pic.twitter.com/2rTfeZ0tKn
— ICC (@ICC) August 13, 2019
آئی سی سی ذرائع کے مطابق برمگھم شہر میں ہونے والے اس ایونٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں بھارت، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، انگلینڈ، آسٹریلیا، پاکستان، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں شام ہیں۔یاد رہےکہ بڑے عرصے سے خواتین کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی میں شامل کرنے کا مطالبہ ہورہا تھا . بالآخر آئی سی سی نے یہ مطالبہ منظور کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کی منظوری دے دی ہے.