آئی سی سی کے دہائی کے پلیئرز میں بابر اعظم کی عدم شممولیت پر سابق آسٹریلوی باؤلر نے ایسا کیا‌کہا

0
42

آئی سی سی کے دہائی کے پلیئرز میں بابر اعظم کی عدم شممولیت پر سابق آسٹریلوی باؤلر نے ایسا کیا‌کہا

باغی ٹی وی رپورٹ : سابق آسٹریلوی فاسٹ باؤلر جیسن گلسپی نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور انگلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر کو آئی سی سی کی دہائی کی ٹی ٹونٹی ٹیم کا حصہ ہونا چاہیے تھا۔

خیال رہے کہ آئی سی سی کی دہائی کی ٹی ٹونٹی ٹیم میں بھارت کے چار کھلاڑیوں، آسٹریلیا کے دو، ویسٹ انڈیز کے دو اور جنوبی افریقہ، افغانستان اور سری لنکا کے ایک ایک کھلاڑی کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے کسی کھلاڑی کو ٹیم میں جگہ نہیں دی گئی۔ پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں آسٹریلوی کرکٹر جیسن گلسپی نے کہا کہ مجھے بابر اعظم اور جوز بٹلر کو آئی سی سی کی دہائی کی ٹی ٹونٹی ٹیم میں شامل نہ کرنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔انہوں نے کہا کہ مجھے حیرت ہوئی کہ صرف تین فرنٹ لائن باولرز کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، میں تین باؤلروں کی سلیکشن سے متفق نہیں ہوں.
واضح‌ رہے کہ آئی سی سی نے مین اور ویمن ٹیم آف دی ڈیکیڈ کی فہرست جاری کردی، چاروں سکواڈ میں پاکستان سے کوئی کھلاڑی موجود نہیں ہے

کرکٹ کی عالمی تنظیم آئی سی سی کی جانب سے دہائی کی مین اور ویمن ٹیموں کی فہرست جاری کردی گئی۔ ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں کئی عرصہ تک نمبر ون پوزیشن پر رہنے والی پاکستانی ٹیم کا کوئی کھلاڑی بھی جگہ نہ بنا سکا، بابر اعظم کو آئی سی سی کی نمبر ون ریکنگ پر رہنے کے باوجود ٹیم میں جگہ نہ مل سکی۔

Leave a reply