آئی سی سی کا بابر اعظم اور محمد یوسف کو شاندار خراج تحسین
باغی ٹی وی : آئی سی سی یعنی انٹر نیشنل کرکٹ کونسل پاکستانی بلے باز کو بڑے خوبصورت انداز میں اعزاز بخشا ہے . آئی سی سی نے 18 برس بعد پاکستانی کرکٹر بابر اعظم کی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پر آنے پر ایک خوبصورت تصویر جاری کی ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری تصویر میں 2003 میں نمبر ون پوزیشن پر قبضہ جمانے والے پاکستانی بلے باز محمد یوسف اور حال ہی میں آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ سے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو بچھاڑ کر اپنی جگہ بنائی ہے .
آئی سی سی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ آخری مرتبہ نمبر ون بننے والے اور حال ہی میں نمبر ون بننے والے ایک دوسرے کو اعزاز سے نوازتے ہوئے۔ اس تصویر میں لیجنڈ بلے باز محمد یوسف بابر اعظم کو شاباش دے رہے ہیں.
🇵🇰 From Pakistan’s last No.1-ranked ODI batsman to the latest – the baton has been passed 🙌 pic.twitter.com/DYnefp6fir
— ICC (@ICC) April 15, 2021
واضح رہے کہ پاکستان نے اپنی ٹی ٹوینٹی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کیا، بابر اعظم کی اننگز میں 4 چھکے 15 چوکے شامل تھے، محمد رضوان نے بابر کا خوب ساتھ دیا اور 73 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان نے 197 رنز کی شراکت قائم کی، دونوں بیٹسمینوں نے احمد شہزاد اور محمد حفیظ کا 143 رنز کا ریکارڈ توڑدیا.








