آئی سی سی نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے لیے ڈیوڈ بون کو میچ ریفری مقرر کردیا ہے، ڈیوڈ بون پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی میچز میں میچ ریفری کی ذمہ داریاں نبھائیں گے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل مائیکل گف، جول ولسن اور علیم ڈار امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے، آئی سی سی انٹرنیشنل پینل میں شامل احسن رضا، شوزب رضا اور آصف یعقوب بھی سیریز میں ذمہ داریاں نبھائیں گے، پہلے ایک روزہ میچ میں جول ولسن اور احسن رضا آن فیلڈ آمپائرز مقرر کر دیا ہے، مائیکل گف تھرڈ امپائر اور راشد ریاض فورتھ امپائر ہوں گے،
دوسرے ایک روزہ میچ میں مائیکل گف اور شوزب رضا آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں نبھائیں گے، جول ولسن تھرڈ امپائر اور احسن رضا فورتھ امپائر مقرر کیا گیا ہے، تیسرے ایک روزہ میچ میں جول ولسن اور علیم ڈار آن فیلڈ آمپائرز مقرر کیا گیا ہے، مائیکل گف تھرڈ امپائر جبکہ آصف یعقوب فورتھ امپائر تعینات کردیئے گئے ہیں،

پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں علیم ڈار اور احسن رضا آن فیلڈ امپائرز مقرر کیا گیا ہے، شوزب رضا تھرڈ امپائر اور آصف یعقوب فورتھ امپائر تعینات کئے گئے ہیں، دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں علیم ڈار اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائرز مقرر ہیں جبکہ احسن رضا تھرڈ امپائر اور شوزب رضا فورتھ امپائر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے، تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں علیم ڈار اور شوزب رضا آن فیلڈ امپائرز تعینات کئے گئے ہیں، اسی طرح آصف یعقوب تھرڈ امپائر اور طارق رشید فورتھ امپائر مقرر کئے گئے ہیں،

Shares: