آئی سی سی نے پلئینگ کنڈیشنز میں تبدیلی کردی
کیچ آوٹ ہونے کی صورت میں نیا آنیوالا بیٹر سٹرائیکر اینڈ پر آئیگا ، آئی سی سی کے مطابق کیچ آوٹ پر نیا آنیوالا بیٹر سٹرائیکر اینڈ پر آئیگا چاہے بیٹرنے ایک دوسرے کو کراس کرلیا ہو، بال پر تھوک نہ لگانے کی پابندی اب مستقل طور پر برقرار رہے گی،ٹیسٹ اور ون ڈے میں نیا آنیوالا بلے باز2 منٹ میں باولر کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہے گا،
ایسی بال جو بیٹر کو پیچ چھوڑنے پر مجبور کرے وہ نو بال قرار دی جائیگی۔ آئی سی سی کے مطابق باولنگ کے دوران فیلڈرز کا جان بوجھ کر آگے پیچھے ہونے کی صورت میں امپائر بیٹنگ سائیڈ کو پانچ پنلٹی رنز سے نوازے گا۔نان سٹرائیکر اینڈ پر رن آوٹ اب ان فئیر پلے کی جگہ رن سیکشن میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ٹی ٹوئنٹی طرز کی طرح ون ڈے فارمیٹ میں بھی سلو اوور ریٹ پر ایک اضافی فیلڈر کو بقیہ اوورز کے لئے سرکل کے اندر لایا جائیگا۔ ون ڈے میں اس قانون کا اطلاق آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ 2023 کے اختتام پر ہوگا۔
متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات