مزید دیکھیں

مقبول

ننکانہ:مرکزی مسلم لیگ کا بھارتی آبی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ننکانہ صاحب،باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ننکانہ...

عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کیلئے اپیل،سپریم کورٹ نے نمٹا دی

سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان...

کشمور میں انسانی المیہ، ڈاکو گینگز کا راج اور پولیس کی بے حسی، عوام پریشان

کشمور میں انسانی المیہ، ڈاکو گینگز کا راج اور...

خود کو مجرم اور بیکار محسوس کرتی ہوں،ایرا خان

عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے اعتراف...

متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات پاکستان کے سیلاب زدگان کی امداد کے لئے سب سے بڑھ کر آگے آ گیا

متحدہ عرب امارات کے حکام نے سیلاب سے متعلق امداد کے لیے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے رابطہ کیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ماطبق متحدہ عرب امارات نے پاکستان بھر میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے 20 طیاروں پر امدادی سامان بھجوانے کا وعدہ کیا ہے

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے پہلی پرواز گزشتہ روز نور خان ایئر بیس پر موصول ہوئی، اس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور این ڈی ایم اے کے افسران نے سامان وصول کیا، پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزابی بھی اس موقع پر موجود تھے جنہوں نے یہ امدادی سامان پاکستانی حکام کے حوالے کیا

عرب امارات کی جانب سے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے مزید دو جہاز آج کراچی پہنچیں گے، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بہترین برادرانہ تعلقات ہیں جو مشترکہ ورثے اور کثیر جہتی تعاون پر مبنی ہیں، پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کے بعد متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا اور گفتگو کے دوران متحدہ عرب امارات کے صدر نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کیا شیخ محمد بن زاید نے اس مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ متحدہ عرب امارات کے صدر نے اس قدرتی آفت سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو ہر ممکن تعاون کی بھی پیشکش کی۔اس تناظر میں، انہوں نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ متحدہ عرب امارات فوری طور پر زخمیوں اور متاثرہ افراد کے لئے خیمے و دیگر سامان کے علاوہ کھانے پینے کی اشیا اور طبی سامان اور ادویات بھی بھجوائے گا۔

سیلاب متاثرین کی مدد میں متحدہ عرب امارات کا مثالی کردار

سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

محمد بن زید النہیان متحدہ عرب امارات کے نئے صدر بن گئے،

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan