محمد بن زید النہیان متحدہ عرب امارات کے نئے صدربن گئے

0
64

محمد بن زید النہیان متحدہ عرب امارات کے نئے صدر بن گئے،

محمد بن زید النہیان شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے سوتیلے بھائی ہیں شیخ خلیفہ بن زید النہیان 73 برس کی عمر میں گزشتہ روز انتقال کرگئے تھے

61 سالہ رہنما محمد بن زید النہیان ملک کے تیسرے صدر ہوں گے سپریم کونسل نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان متحدہ عرب امارات کے اگلے صدر ہوں گے نومبر 2004 سے ابوظہبی کے ولی عہد کے طور پر خدمات انجام دینے والے شیخ محمد ابوظہبی کے 17 ویں حکمران بھی ہوں گے

نئے صدر کا انتخاب فیڈرل سپریم کونسل کے ارکان میں سے کیا گیا۔ شیخ محمد جنوری 2005 سے متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ اسٹریٹجک منصوبہ بندی، تربیت، تنظیمی ڈھانچے اور دفاعی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ ان کی قیادت میں متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج ایک سرکردہ ادارے کے طور پر ابھری ہے جس کی بین الاقوامی عسکری تنظیموں کی طرف سے تعریف کی جاتی ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف یو اے ای کے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زید النھیان کی وفات پر تعزیت کے لئے متحدہ عرب امارات جائیں گے وزیراعظم شہبازشریف ہفتہ کولندن سے متحدہ عرب امارات جائیں گے وزیراعظم شہبازشریف اتوار کے دن یو اے ای کے ولی عہد عزت مآب شیخ محمد بن زید النھیان سے مرحوم صدر کی وفات پر تعزیت کریں گے وزیراعظم شہبازشریف یواے ای کی قیادت اور عوام سے اظہار افسوس کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ پاکستان کے عظیم دوست شیخ زیدکی وفات کے بعد شیخ خلیفہ بن زیدنے اپنے والد کے مشن کو قابلیت سے آگے بڑھایا شیخ زید نے یواے ای کی فیڈریشن کی بنیاد رکھی تھی، شیخ خلیفہ نے اسے مزید مضبوط کیا اورمثالی ترقی دی پچاس سال کی مسلسل محنت سے شیخ خلیفہ نے یواے ای کے لئے اپنے والد کے ترقیاتی وژن کو نئی بلندیوں سے ہمکنار کیا شیخ خلیفہ مرحوم نے اپنے دور میں مشاورت کو اپنی قوت بنایا، وہ عوام سے رابطے میں رہتے تھے وہ اعلی تعلیم یافتہ اور زیرک شخصیت تھے جنہوں نے اپنے اقتدار کو ملک اور عوام کی خدمت کے لئے وقف رکھا،شیخ زید کی طرح شیخ خلیفہ بن زید النھیان کی وفات امت مسلمہ کا ایک بڑا نقصان ہے

متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی تدفین کردی گئی

متحدہ عرب امارات کے صدر کی وفات پر وزیراعظم ,آرمی چیف, وزیر خارجہ کا اظہار افسوس

Leave a reply