لیک آڈیو کال میں کچھ بھی غیرقانونی نہیں، ملک دشمنی پر شیرین مزاری بھی ڈٹ گئی

0
46

لیک آڈیو کال میں کچھ بھی غیرقانونی نہیں ہے، ملک دشمنی پر سابق وفاقی وزیر شیرین مزاری بھی ڈٹ گئی ہے.

شیرین مزاری نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں لکھا کہ: اچھا تو اب ترین+صوبائی وزیرِخزانہ کے مابین آڈیوکال لیک کردی گئی! گفتگومیں توکچھ غیر قانونی ہےنہ ہی غلط! ہم نےتو ان شرائط کی کھل کرمخالفت کی ہےجن پرامپورٹڈ سرکار آئی ایم ایف سےقرض لےرہی ہے۔اس میں جوحرکت غیر قانونی ہےوہ عدالتی حکم کےبغیرگفتگو کوخفیہ طور پرریکارڈ کرناہے۔سراسرمجرمانہ فعل!
https://twitter.com/ShireenMazari1/status/156416977576864153

اس سے قبل صحافی عاصمہ شیرازی نے کہا کہ: اب اس کال کو سُنیں اور فیصلہ کریں کہ پاکستان کے ساتھ کون کھڑا ہے ؟


اس پر جواب دیتے ہوئے شیرین مزاری نے کہاکہ: بات چیت میں کچھ بھی غیر قانونی نہیں ہے اور آئی ایم کی شرائط پر پی ٹی آئی کا موقف عوامی ہے۔ عدالتی حکم کے بغیر فون کالز کو غیر قانونی ٹیپ کرنا جرم ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے موجود ہیں۔ تو آپ کے سوال کے جواب میں لگتا ہے آپ پاکستان کے ساتھ نہیں ہیں۔ کچھ شرم کرو.

باغی ٹی وی کے مدیر اعلی ممتاز حیدر کی خبر کے مطابق: سابق حکمران جماعت تحریک انصاف نے ملک دشمنی کی سب حدیں عبور کر لی ہیں، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان چاہتے ہیں کہ انہیں ہر قیمت پر دوبارہ وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھنا ہے، اور اسکے لئے وہ ملکی سلامتی کو بھی داؤ پر لگانے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنماء اسد عمر نے بھی کہا کہ ن لیگ جب اپوزیشن میں تھی تو اس نے فیٹف قوانین پر ہماری مخالفت کی تھی اور اانہوں نے کہا کہ ملک دشمن آڈیو میں ایسا کچھ بھی نہیں کیونکہ شوکت ترین اور تیمور سلیم جھگڑا کی گفتگو میں کوئی غلط بات نہیں، موجودہ حکمران جب اپوزیشن میں تھے تو انہوں نے فیٹف قوانین کی منظوری کی مخالفت کی تھی۔

تاہم اس کے جواب میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ شوکت ترین کی آڈیو لیک سے واضح ہوگیا کہ انہیں ریاست کی کوئی پروا نہیں، اگر ملک کو نقصان پہنچانا سیاست ہے تو ایسی سیاست چھوڑ دینی چاہیے۔

Leave a reply