آئی سی سی ورلڈکپ؛ بھارتی اسٹیڈیم میں پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا

بھارتی شائقین نے بشیر کے ساتھ سلفیاں بھی نکالی
0
81
ICC World CUP

آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان اور نیدرلینڈ کے میچ سے قبل راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا ہے جبکہ میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ شائقین محمد بشیر پاکستان اور ہالینڈ کو آمنے سامنے دیکھنے کے لیے حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئے ہیں۔ پاکستانی کرکٹ فین نے پاکستان کا قومی پرچم لہرا رہے ہیں۔


قومی کرکٹ فین محمد بشیر کا کہنا ہے کہ وہ شکاگو سے پاکستان کو سپورٹ کرنے آئے ہیں۔ جبکہ علاوہ ازیں وہاں بھارتی شائقین بھی موجود تھے جنہوں نے بشیر کے ساتھ تصاویر اور سلفیاں نکالی ہیں.
 بھارتی ٹیم کے ان فارم بیٹر شبمن گل بخار میں مبتلا

کیا بابر اعظم بھارت کو منہ توڑ جواب دیں گے؟

بابراعظم کا کہنا تھا کہ دو پریکٹس میچوں میں مختلف کامبی نیشن آزمائے ہیں

ورلڈ کپ 2023: تاریخ رقم ہو جائے گی کہ پاکستانی پریس باکس میں کوئی پاکستانی صحافی موجود نہیں ہو گا،سینئیرصحافی
واضح رہے کہ اس وقت پاکستان اور نیدرلینڈ کے درمیان بھارت کے شہر حیدر آباد میں ورلڈ کپ کا یہ میچ جاری ہے اور اب تک پاکستان کی پرفارمنس ابتر جارہی ہے.

دوسری جانب ورلڈکپ میں پاکستان کے نیدر لینڈ کےخلاف پہلے میچ پر فرانسیسی سفیر نے قومی ٹیم کیلئے پیغام جاری کیا ہے سوشل میڈیا کے مطابق غیر ملکی سفارتکاروں کے سر پر بھی کرکٹ کا جنون سوار ہے۔ فرانسیسی سفیر نے ہاتھ میں بلا پکڑکر پیغام ریکارڈ کرایا ۔ فرانسیسی سفیر نے کہا کہ پاکستان آج نیدر لینڈ کے ساتھ میچ سے ورلڈکپ میں اپنی مہم کا آغاز کرنے جارہا ہے۔ اگلے چند ہفتے بہت دلچسپ ہوں گے۔

فرانسنی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور دیگر ٹیموں کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں جو اس ورلڈ کپ میں حصہ لے رہی ہیں۔ سب کیلئے نیک اور اچھی تمنائیں ہیں، یہ جشن ہے کرکٹ کا۔

Leave a reply