ورلڈ کپ: نیدرلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

اب تک پاکستان کے تین کھیلاڑی آوٹ
nather

ورلڈ کپ: نیدرلینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پاکستان اور نیدر لینڈ کے درمیان ورلڈکپ کا پہلا میچ کھیلا جارہا ہے، نیدر لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ دیدی، جبکہ اب تک پاکستان کے تین کھیلاڑی آوٹ ہوچکے ہیں، تیسری وکٹ 38 رنز کے بعد گری ہے. پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغازاوپننگ بیٹسمین فخر زمان اور امام الحق نے کیا تاہم پاکستانی بیٹسمین اننگز کے آغاز سے ہی نیدرلینڈز بولرز کا سامنا کرنے میں مشکل کا شکار رہے ، فخر زمان 12، کپتان بابر اعظم 5 اور امام الحق 15 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے تھے.

تاہم پاکستان کی تیسری وکٹ 38 رنز پر گرگئی جس کے بعد رضوان اور سعود نے ٹیم کو سنبھال لیا تھا جبکہ نیدرلینڈ سے مقابلہ، ٹاپ آرڈر ناکام، سعود شکیل نے شاندار ففٹی بنا لی ہے.سعود شکیل 68رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان نے 68رنز کی اننگز کھیلی ۔پاکستان کے اگلے آؤٹ ہونے والے بلے باز افتخار احمد تھے جو 9رنز بنا کر آؤٹ ہوئےمحمد نواز اور شاداب خان کریز پر موجود ہیں
ورلڈکپ میچ؛ نیدر لینڈز کیخلاف پاکستان کی 188پر 6 وکٹیں گر گئیں

اس سے قبل ٹا س کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ آج کےمیچ میں ورلڈ کپ کا اچھا آغاز کریں گے،فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ سکواڈ میں شامل ہونا میرے لئے اعزاز ہے ، میں اپنے تجربے سےٹیم کیلئے بہترین کارکردگی دینے کی کوشش کروں گا کسی بھی ٹیم کیلئے ورلڈکپ جیتنا بہت اہم ہوتا ہے

پاکستان کی ٹیم میں آج بابر اعظم، شاداب خان، امام الحق، فخر زمان، ایم رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، ایم نواز، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور حارث رؤف شامل ہیں

پاکستان کی کرکٹ ٹیم 11 برس کی طویل مدت کے بعد آج پہلی بار بھارت میں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہی ہے، پاکستان نے بھارت میں آخری میچ ون ڈے انٹرنیشنل حیدرآباد دکن میں کھیلا تھا،

پاکستان بمقابلہ نیدرلینڈز، شائقین نے بابر اعظم اور شاہین آفریدی سے جیت کی امیدیں باندھ لیں، شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان آج بھارت میں کھیلا جانے والا میچ ضرور جیتے گا، شائقین کرکٹ پرجوش ہیں،شائقین کرکٹ کو پاکستانی ٹیم سے بہتر کارکردگی کی امید ہے، آج کے پاکستان کے میچ کے حوالہ سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹرینڈ چل رہا ہے، شائقین کرکٹ ٹرینڈ میں ٹویٹس کر کے ٹیم کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں،

 بھارتی ٹیم کے ان فارم بیٹر شبمن گل بخار میں مبتلا

کیا بابر اعظم بھارت کو منہ توڑ جواب دیں گے؟

بابراعظم کا کہنا تھا کہ دو پریکٹس میچوں میں مختلف کامبی نیشن آزمائے ہیں

ورلڈ کپ 2023: تاریخ رقم ہو جائے گی کہ پاکستانی پریس باکس میں کوئی پاکستانی صحافی موجود نہیں ہو گا،سینئیرصحافی

Comments are closed.