برف کا طوفان، نظام زندگی درہم برہم، ایمرجنسی نافذ ، دنیا کی سپر پاور قدرت کے سامنے بے بس

0
85

واشنگٹن: برف کا طوفان، نظام زندگی درہم برہم، ایمرجنسی نافذ ، دنیا کی سپر پاور قدرت کے سامنے بے بس ، اطلاعات کےمطابق امریکی ریاست مونٹانا میں برف کے طوفان سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، جس کے باعث علاقے میں ایمرجنسی نافذ کری گئی ہے۔

“سچ پوچھیں تو صباقمر بہت زیادہ صلاحیتوں کی مالک ہیں‌، کمال کی اداکارہ ہیں ، کبریٰ‌خان حمایت میں بول پڑیں” لاک ہے

سچ پوچھیں تو صباقمر بہت زیادہ صلاحیتوں کی مالک ہیں‌، کمال کی اداکارہ ہیں ، کبریٰ‌خان حمایت میں بول پڑیں

امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہےکہ ریاست مونٹانا میں تین فٹ برف پڑنے کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی گئی، برفیلے طوفان کے باعث سڑکیں غائب اور گھروں کی چھتیں برف سے ڈھک گئیں۔ اس طوفان کے باعث نظام زندگی شدید متاثر ہے، سڑکوں پر گاڑیاں چلانا انتہائی دشوار ہے، حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کردیے۔

آو مل کر ڈینگی کا مقابلہ کریں‌ ، کھلاڑی اور اداکاروں‌ کا ڈینگی کے خلاف اتحاد

واشنگٹن حکام نے ہنگامی حالت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ ریاست اس وقت سخت مشکلات سے دوچار ہے ، اس لیے ریسکیو عملے اور متعلقہ محکموں کو خصوصی احکامات جاری کردیے گئے، جبکہ شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ امریکہ کے ساتھ ساتھ کینیڈا کے شہر البرٹا میں بھی برفانی طوفان سے کئی علاقوں میں لوگ گھروں میں محصور ہوگئے شہر میں انتہائی سردہوائیں چل رہی ہیں، انتظامیہ نے البرٹا میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

پیڈا ایکٹ کام نہ کرنے والے افسران اور نافرمان بیوروکریسی پرتلوار بن کر لٹک گیا

یاد رہے کہ گذشتہ سال دسمبر میں متحدہ ریاست ہائے امریکا کی جنوب مشرقی ریاستوں میں برف کے خوفنا ک طوفان کی زد میں آکر تین افراد جاں بحق اور متعدد لاپتہ ہوگئے تھے۔ یہ بھی خیال کیا جارہا ہے کہ اگر اس سال بھی صورت حال یہی رہی توبڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا اندیشہ ہے

Leave a reply