آئس سپلائی کرنے والی دو خواتین گرفتار،اسلامیہ یونیورسٹی کے اندر بھی مبینہ رابطوں کا انکشاف

،گرفتار ہونے والی دونوں خواتین کے اسلامیہ یونیورسٹی میں بھی مبینہ رابطوں کا انکشاف ہوا ہے
0
67
anf

پولیس نے آئس سپلائی کرنے والی دو خواتین کو بھاری منشیات سمیت گرفتار کرلیا، دونوں خواتین کے اسلامیہ یونیورسٹی کے اندر بھی مبینہ رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔

باغی ٹی وی: بہاولپور میں پولیس نے آئس سپلائی کرنے والی دو خواتین کو بھاری منشیات سمیت گرفتار کر لیا ہے، جن کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے،گرفتار ہونے والی دونوں خواتین کے اسلامیہ یونیورسٹی میں بھی مبینہ رابطوں کا انکشاف ہوا ہے، اور ایک ملزملہ ٹک ٹاکر عائشہ کے موبائل سے سیاستدانوں کے نمبرز بھی ملے ہیں پولیس ذرائع نے بتایا کہ بہاولپور ٹک ٹاکر عائشہ اور مہتاب کنول نامی منشیات فروش پارٹیوں میں آئس سپلائی کرتی تھیں، عائشہ کے کئی اہم سیاسی شخصیات سے بھی روابط تھے، اس فون سے ملا ڈیٹا محفوظ کرلیا گیا ہے۔
drugs case
واضح رہے کہ بہاولپور کی اسلامیہ یونیورسٹی کے حوالے سے ہوشربا انکشافات سامنے آئے تھے اور بتایا گیا تھا کہ چیف سیکیورٹی آفیسر،ایک پروفیسر اورملازم طالبات کوحراساں کرتے رہے، احسان جٹ نے طارق بشیر چیمہ کے بیٹے اور دیگر طلبا کو نشے پر لگایا، قائمہ کمیٹی نے جوڈیشل کمیشن مطالبہ کردیا۔

میں بابر سے شادی کرنا چاہتا ہوں،رمیز راجہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم میں اسلامیہ یونیورسٹی بہالپورکے ڈرگز اور ویڈیوز سکینڈل کا معاملہ زیر غور آیا۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے سوال اٹھایا کہ واقعہ پر کیا ایکشن لیا گیا، اسلامیہ یونیورسٹی کاماحول ایسا کیوں بنا موجودہ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی نے بریفنگ میں بتایا تھا کہ ویڈیو اسکینڈل میں ملازمین اور طلبہ کی ویڈیوز ہیں، تحقیقات کیلئے کمیٹیاں قائم کی ہیں ایچ ای ڈی کے سامنے منشیات کا نیا کیس سامنے نہیں آیا، آئس کیس میں تین ملازمین ملوث تھے جو جیل میں ہیں، منیشات کیس میں گریڈ 21 کا پروفیسر ملوث تھا۔

تہران میں غیرقانونی بلڈنگ کو گرانا مہنگا پڑگیا،5 افراد ہلاک

وی سی یونیورسٹی نے یہ بھی بتایا تھا کہ ہاسٹل میں 7 ہزار 800 طلباء رہتے ہیں، اور سیکیورٹی افسر اعجاز شاہ نے بیان دیا ہے کہ ساڑھے 5 ہزار ویڈیوزہیں، سابقہ وی سی بیرون ملک جارہا تھا، سابقہ وی سی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا کہا۔

Leave a reply