اچھرہ بازار میں خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ، عدالت نے دونوں ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں اچھرہ بازار میں خاتون کو ہراساں کرنے کے ملزمان کو پیش کیا گیا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، اے ٹی سی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی،دوران سماعت پراسیکیوشن نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان پولیس تفتیش میں قصور وار پائے گئے،پراسیکیوشن کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت ملزمان کی ضمانتیں خارج کرنے کا حکم دے،تا ہم عدالت نے پراسیکیوشن کی استدعا مسترد کر دی اور ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا،
اچھرہ میں خاتون کو بچانے والی اے ایس پی شہربانو نقوی کی آرمی چیف سے ملاقات
بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا
مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی
پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ
پسند کی شادی، عدالت نے لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی
شادی شدہ خاتون سے معاشقہ،نوجوان کے ساتھ کی گئی بدفعلی،خاتون نے بنائی ویڈیو
بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو
حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے
واضح رہے کہ اچھرہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، خاتون نے لبا س پہن رکھا تھا جس پر حلوہ عربی رسم الخط میں لکھا ہوا تھا، بازار میں لوگوںنے کہا کہ قرآنی طرز کی تحریری لکھی ہے اور وہ مشتعل ہو گئے،واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوئی،جس میں خاتون پولیس افسر اے ایس پی شہربانو نقوی کو بہادری کے ساتھ مشتعل ہجوم سے بات کرتے اور سکیورٹی حصار میں ایک خاتون کو ڈھانپ کر لاہور کے علاقے اچھرا سے بحفاظت لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے.اے ایس پی شہر بانو کے مطابق ایک خاتون اپنے شوہر کے ساتھ اچھرا بازار آئیں، انہوں نے ایک کرتا پہنا ہوا تھا جس کے اوپر کچھ حروف لکھے ہوئے تھے،جب لوگوں نے وہ حروف دیکھے تو مذکورہ خاتون سے کہا کہ وہ کرتا اتار دیں اور اس طرح ایک کیفیوژن پیدا ہو گئی کہ ‘گستاخی‘ ہوئی ہے۔اے ایس پی شہر بانو نے موقع پر موجود شخص سے پوچھا تو شخص نے بتایا کہ بیٹی سے میری بات ہوئی، ان سے غلطی ہوئی الفاظ ٹھیک تھے لیکن اس کی ڈیزائننگ کچھ ایسی تھی جسے لوگوں نے دیکھ کر کہا کہ یہ خرابی کا باعث بن رہا ہے، اب انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ وہ ایسا لباس نہیں پہنیں گی۔خاتون نے کہا کہ انہوں نے کرتا ڈیزائن سمجھ کر لیا، انہیں نہیں معلوم تھا کہ اس پر کچھ اس طرح لکھا ہے جس سے لوگ یہ سمجھیں گے شاید کوئی عربی لکھی ہے،میری ایسی کوئی نیت نہیں تھی لیکن میں پھر بھی معافی مانگتی ہوں۔خاتون کو مشتعل ہجوم سے بچانے پر ایس پی شہربانو نقوی کے لیے حکومت نے قائد اعظم پولیس میڈل دینے کا فیصلہ کیاہے-