اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے 25 مئی یوم تکریم شہدائے پاکستان کی مناسبت سے نغمہ جاری کر دیا۔
باغی ٹی وی : وفاقی پولیس کی جانب سے جاری کردہ نغمے کا عنوان ہے “جاگتے رہے ہیں ہم”۔ اس نغمے میں اسلام آباد پولیس کی جانب سے غازیوں اور دوران ملازمت زخمی ہونے والے افسران اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
ملک بھر میں آج یوم تکریم شہدائے پاکستان منایا جارہا ہے
ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس ۔
اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے 25 مئی یوم تکریم شہدائے پاکستان کے مناسبت سے "" جاگتے رہے ہیں ہم" نغمہ جاری کردیا۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے غازیوں اور دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے افسران اور جوانان کو خراج تحسین ۔#Islamabad #Police #Policemartyrs pic.twitter.com/qsA1cjtjNN
— Islamabad Police (@ICT_Police) May 24, 2023
اسلام آباد پولیس کی جانب سے گزشتہ روز 25 مئی یوم تکریم شہدائے پاکستان کی مناسبت سے شہداء کے خاندانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شہداء کے خاندانوں کے جذبات کی عکاس مختصر فلم “شہید کی بیٹی” جاری کیا-
25 مئی یوم تکریم شہدائے پاکستان کی مناسبت سے اسلام آباد پولیس کا شہداء کے خاندانوں کو خراج تحسین۔
اسلام آباد پولیس نے شہداء کے خاندانوں کے جذبات کی عکاس مختصر فلم "شہید کی بیٹی" جاری کردی۔#ICTP #Salutetomartyrs pic.twitter.com/tJANrjobgi
— Islamabad Police (@ICT_Police) May 24, 2023
واضح رہے کہ ملک بھر میں آج یوم تکریم شہدائے پاکستان منایا جارہا ہے،آج دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور دعاؤں کے ساتھ کیا گیا جبکہ تینوں مسلح افواج کی یونٹس میں خصوصی طور پر قرآن خوانی کا انعقاد کیا گیا۔
امریکی صدرکو قتل کی دھمکی دینے والا بھارتی نژاد نوجوان گرفتار
آج یومِ تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر خصوصی پروگرام اور تقریبات منعقد کی جائے گی مرکزی تقریب جی ایچ کیو میں منعقد ہو گی جس میں چیف آف آرمی اسٹاف مہمانِ خصوصی ہوں گے جبکہ چیف آف نیول اسٹاف اور چیف آف ائر اسٹاف بھی خِراج عقیدت پیش کریں گے۔
پاکستان ائیر فورس، پاکستان نیول ہیڈ کوارٹرز، فارمیشن ہیڈکوارٹر اور پولیس کی شہداء یادگاروں پر بھی تقریبات منعقد کی جائیں گی تعلیمی اداروں میں بھی خصوصی تقریبات کا انتظام کیا جائے گا جس میں طلباء اور طالبات بھرپور حصہ لیں گےشہدا کی قبور پر فاتحہ خوانی کی جائے گی ملک بھر میں شہدا کے لیے ریلیاں بھی نکالی جائیں گی۔