اسلام آباد پولیس اور غیر ملکی شہریوں کے درمیان جھگڑا؟
اسلام آباد پولیس اورغیر ملکی شہریوں کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو سامنے آگئی، ویڈیو میں غیر ملکی شہریوں کو وفاقی پولیس اہلکاروں پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ترجمان پولیس کے مطابق ویڈیو اسلام آباد کے صدر زون کی ہے، واقع تقریبا ایک ہفتہ پرانا ہے جبکہ پولیس کے مطابق لڑنے والے غیر ملکی نائجیرین ہیں جو ڈرگ اسمگلر ہیں۔
اسلام آباد پولیس اور نائجیریا کے غیر ملکی شہریوں کے درمیان جھگڑا ،پولیس کا کہنا ہے کہ یہ غیر ملکی منشیات فروش ہیں، جنہیں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے #Police #ACTC #Action #criminale #crime pic.twitter.com/kuahbErKHi
— Javed Baloch (@javedbalochpk) September 11, 2023
ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا گیا تھا اور پولیس اس بارے میں قانونی کاروائی پوری کرے اور آئین کے مطابق ملزمان سے نمٹے گی جبکہ ذرائع نے بتایا یہ غیر ملکی نائیجیرین تھے اور انہوں نے روڈ کو بھی بند کردیا تھا اور پولیس کے ساتھ لڑنا شروع ہوگئے.
مزید یہ بھی پڑھیں
پی آئی اے کا مالی بحران سنگین ہوگیا
ایشیا کپ سپر فور، پاکستان 44 رنز پر 2 کھلاڑی آوٹ، بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا
تسلسل رہتا تو پاکستان جی 20 میں شامل ہوچکا ہوتا. نواز شریف
جبکہ نائجیرین کا کہنا تھا کہ یہ ہم پر جھوٹا الزام لگایا جارہا ہے اور اگر پولیس کے پاس کوئی ثبوت ہے تو ہمارے سامنے لائے لیکن ہمیں تنگ نہ کرے کیونکہ ہم سیاہ ہیں خیال رہے کہ پاکستان میں پہلے بھی غیر ملکی انوسٹر کو پولیس تنگ کرچکی ہے جس کے باعث وہ اہنا سارا مال چھوڑ کر نکل گئے ہیں.