بھارتی ریاست اتردیش کی لکھنو ہائی کورٹ میں ایک شخص سیارام راوت جب جج کے سامنے پہنچا تو اسے پتہ چلا کہ اس کی تو موت واقع ہو چکی ہے۔
ہجومی تشدد کے شکار تبریز انصاری کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نے سب کو حیران کر دیا…. جانیے کیسے
بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع بارابنکی کے رہنے والے سیارام کو2013 میں ایک کیس میںتین سال کی سزا ہوئی لیکن سیارام نے عدالت سے ضمانت حاصل کر لی۔
قبل ازیں سی جی ایم نے پولیس کو سیارام کی تفتیش کرنے کا کہا تھا ۔ پولیس نے 16اگست کو بتایا کہ سیارام کی تو موت واقع ہوچکی ہے۔
سیارام نے کہا کہ انھیں اس بات کا تب پتہ چلا جب وہ کورٹ میں اپنا وارنٹ منسوخ کرانے آئے۔
ہائی کورٹ کے جج اوستھی نے مڑیا گاوں کے ایس ایچ او کو طلب کیا۔گزشتہ روز جسٹس وریندر کمار نے سماعت کرتے ہوئے ایس ایچ او کو معاملے میں غفلت برتنے کے الزم میں کانسٹیبل سوروپ سنگھ کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔