ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ پیداوار میں 7.85 فیصد کا اضافہ ہوا،8 بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں اضافہ جبکہ 7 صنعتوں کی پیداوارمیں کمی ہوئی،ماہ دسمبر میں لارج اسکیل مینوفیکچرنگ صنعت کی گروتھ میں 11.4 فیصد اضافہ ہوا،فوڈ بیوریجز اورتمباکو کی صنعتوں کی پیداوارمیں 19.13 فیصد اضافہ رکارڈ کیا گیا،
ادویات کی مینوفیکچرنگ میں جولائی سےجنوری 12.33 فیصد اضافہ ہوا، جولائی سے جنوری تک ٹیکسٹائل صنعت کی پیداوارمیں 2.65 فیصد اضافہ ہوا، کیمیکل کی پیداواری صلاحیت میں 9.19 فیصد اضافہ ہوا، رواں مالی سال میں فرٹیلائزرکی پیداوارمیں 6.74 فیصد اضافہ رکارڈ کیا گیا ،
آٹوموبیل کی صنعت کی پیداوار میں 13.02 فیصد اضافہ ہوا، چمڑے کی مصنوعات رواں مالی سال کے 7 ماہ میں 41 فیصد کمی آئی،لکڑی سے بننے والی مصنوعات کی پیداوارمیں 56 فیصد کمی آئی،جولائی سے جنوری الیکٹرونکس صنعت کی پیداواری صلاحیت25 فیصد تک کم ہوئی،