قائمقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ پنجاب میں اداروں کی تباہی کا سہرا شہباز شریف کے سر پر جاتا ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چودھری پرویز الہیٰ نے وزیرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو کام نہیں کرتا ،وزیراعلیٰ پنجاب اسے فارغ کریں، ہم عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، انہیں کہا ہے کہ دلیری کے ساتھ کام کریں اور کام نہ کرنے والوں کو فارغ کریں
سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کا ملتان کے صحا فیوں کے لیے ایک اور بڑا قدم
چودھری پرویز الہیٰ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان مودی اور آر ایس ایس کا چہرہ اقوام متحدہ کے سامنےلائیں گے ،عمران خان کی طرح کسی سے مسئلہ کشمیر اجاگر نہیں کیا،
”کشمیر بنے گا پاکستان” کا نعرہ جلد حقیقت بننے والا ہے۔ چودھری پرویز الہیٰ کا یوم دفاع پر پیغام
چودھری پرویز الہیٰ جو تحریک انصاف کی حکومت کے اتحادی ہیں نے مزید کہا کہ پنجاب میں اداروں کی تباہی کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں، وزیرآباد،گجرات کو دیکھ لیں جو کام ہم نے کروائے تھے شہباز شریف نے رکوائے یا تباہ کروائے .