این سی ایچ ڈی ملک گیر ادارہ ، تعلیم ، صحت ، ہنگامی حالات میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں ، امیراللہ خاں مروت

0
32

اسلام آباد: این سی ایچ ڈی ایسا قومی ادارہ ہے جس کی جڑیں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے 145 اضلاع میں ہیں، ان خیالات کا اظہار چیئر مین این سی ایچ ڈی امیراللہ خان مروت نے اپنے پیغام میں کیا ، چئیرمین این سی ایچ ڈی نے بتایا کہ یہ ادارہ تعلیم، لٹریسی،رضا کارانہ سرگرمیوں، بنیادی صحت اور استعداد کار میں اضافے کے حوالے سے موثر اور بروقت اقدامات کی استعداد رکھتا ہے۔

اس ادارے کی خدمات کے حوالےسے بات کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ 2005ء کے متاثرین زلزلہ اور 2012ء کے متاثرین سیلاب کی بحالی سمیت دیگر کئی شعبوں میں قومی خدمات کی وسیع تاریخ کا حامل ہے،آئندہ بھی یہ ادارہ ایسے ہی اپنے ہم وطنوں کی خدمت میں‌کوشاں رہے گا

امیراللہ خان مروت کا کہنا تھا کہ تعلیم، صحت اور پیشہ وارانہ تربیت کے ذریعے انسانی وسائل کے شعبے کی ترقی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے توقع ظاہرکی کہ حکومت معاشرتی ترقی کے لئے این سی ایچ ڈی کے تجربے اور استعداد کار سے استفادہ کرے گی۔

Leave a reply