کوئٹہ:سانحہ مچھ کے ملزمو‌ں‌ کی نشاندہی کریں‌ اور انعام پائیں‌:بلوچستان حکومت کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق بلوچستان حکومت نے سانحہ مچھ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے شہریوں‌سے مدد طلب کرلی۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان حکومت نے سانحہ مچھ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے شہریوں سے مدد مانگ لی۔حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر انہیں سانحہ مچھ میں ملوث ملزمان کے حوالے سے کوئی معلومات ہیں تو فراہم کریں۔

بلوچستان حکومت نے کہا کہ ملوث ملزمان سے متعلق اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا اور اُسے صوبائی حکومت کی جانب سے 20 لاکھ روپے انعام بھی دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سات روز قبل بلوچستان کے علاقے مچھ میں واقع کوئلہ کی کان میں کام کرنے والے 11 مزدوروں کو نامعلوم افراد نے اغوا کیا اور پھر پہاڑوں پر لے جا کر اُن کے گلے کاٹ دیے تھے۔

دہشت گردوں نے کان کنوں کے گلے کاٹے اور پھر اُن کی لاشوں کو پہاڑوں پر چھوڑ کر ہی فرار ہوگئے تھے، واقعے میں مرنے والوں میں سے 7 کا تعلق افغانستان سے ہے جن کی لاشوں کی واپسی کے لیے حکومت کو افغانستان نے درخواست بھی بھیجی ہے۔

Shares: